ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی ایک خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی، اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی اور صوبائی حالات، افواجِ پاکستان کی خدمات اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سمیت مختلف موضوعات پر حاضرین کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا ہمیں اپنی پاک فوج سے سبق لینا چاہیے کہ وطن سے محبت کس طرح کی جاتی ہے وہ ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اساتذہ نے کہا کہ دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اس لیے بچوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنا ضروری ہے، ایک طالبعلم نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی علما و طلبہ سے خصوصی نشست
نشست کے اختتام پر طلبہ و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ، ترجمان پاک فوج نے نہ صرف ملکی دفاع، نوجوانوں کی تربیت اور آگاہی کے حوالے سے اہم پیغامات دیے۔





