انٹر کالج اسپورٹس گالا کا افتتاح،2 ہزار سے زائد طلباء  حصہ لیں گے

پشاور۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی اسپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا، جس میں 320 کالجز کے 2,000 سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی کردار سازی، نظم و ضبط اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نئے نویلے قذافی سٹیڈیم کی اولین آزمائش، پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کھیلوں کو طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ضروری قراردیا، جبکہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کامران آفریدی نے کہا کہ یہ گالا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایونٹ میں 11 کھیل خواتین اور 12 کھیل مرد طلبہ کے لیے شامل ہیں، جو خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند مقابلے کے کلچر کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے.

Scroll to Top