پاکستانی شہریوں کے لئے گولڈن چانس:ملائیشیا کا گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان

ملائیشیا کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند پیش رفت کرتے ہوئے خصوصی گولڈن ویزاجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستانی اب ملائیشیا میں طویل عرصے تک رہائش اختیار کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مائی سیکنڈ ہوم پروگرام (Malaysia My Second Home) کے نام سے متعارف کرائے گئے اس خصوصی پروگرام کے ذریعے پاکستانی شہری اب 5 سے 20 سال تک کے طویل المدتی رہائشی گولڈن ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ویزا سرمایہ کاری یا طویل قیام کی بنیاد پر بیرونِ ملک سے آنے والے افراد کو ملائیشیا میں باقاعدہ رہائش پذیر ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ملائیشین حکومت نے اپنی حالیہ پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ملائیشیا مائی سیکنڈ ہوم پروگرام کو نئے اور انتہائی آسان درجات (کیٹیگریز) میں تقسیم کر دیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پروگرام کو مزید لچکدار بنانا ہے تاکہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اپنی استطاعت اور ضرورت کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی سی آئی اے کا خوفناک انکشاف: آن لائن گیمز اور بیٹنگ پورٹلز کے ذریعے بڑا مالی فراڈ بے نقاب!

مبصرین کے مطابق ملائیشیا کا یہ مائی سیکنڈ ہوم پروگرام بیرونِ ملک مقیم افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی اہم مواقع فراہم کر رہا ہے جبکہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے عوام کے درمیان براہِ راست رابطوں اور تعلقات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

Scroll to Top