لاہور/ساہیوال: حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کی پالیسیوں پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی قیادت کے مطابق یہ کامیابیاں اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے بھروسے کا نتیجہ ہیں جس پر وہ قوم کے شکر گزار ہیں۔
ساہیوال کے حلقہ NA-143 سے چوہدری طفیل جٹ، PP-203 سے چوہدری حنیف جٹ جبکہ لاہور کے حلقہ NA-129 سے حافظ محمد نعمان کی کامیابی کو مسلم لیگ ن نے قائد میاں محمد نواز شریف کی مضبوط اور لازوال قیادت کا ثبوت قرار دیا ہے۔
اللہ کے بے پایاں فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کے ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے نصب العین پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر عوام کے مشکور ہیں. ساہیوال NA-143 سے چوہدری طفیل جٹ اور PP-203 سے چوہدری حنیف جٹ کے ساتھ ساتھ لاہور NA-129 سے حافظ محمد نعمان کی کامیابی…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 23, 2025
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی محنت، گورننس میں بہتری، اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کیے گئے اقدامات نے عوام کو دوبارہ ن لیگ کی جانب متوجہ کیا۔
ان کے مطابق یہ نتائج عوام کے اعتماد اور مستقبل کی امیدوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے باقی حلقوں میں بھی فیصلہ شیر کے حق میں آنے کی توقع ہے، کیونکہ عوام جھوٹ، انتشار اور بدامنی کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور ملک میں ترقی، روزگار، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔





