شہزاد نوید
سوات: خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے سے محنت کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، لیکن پہاڑی راستوں کی دشواری اور شدید دھوئیں کی وجہ سے کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ٹیمیں بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور جلد صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مصر کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محفوظ فاصلے پر رہیں اور ریسکیو ٹیموں کے کام میں تعاون کریں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر مزید وسائل بھی طلب کیے جا رہے ہیں تاکہ خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔





