پشاور پولیس کے مرکزی دفتر میں داخلے پر پابندی، اے آئی جی آپریشنز کا نوٹس جاری

پشاور پولیس کے مرکزی دفتر میں داخلے پر پابندی، اے آئی جی آپریشنز کا نوٹس جاری

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں سینٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں کے داخلے پر پابندی، تحریری اجازت لازمی قرار

تفصیلات کے مطابق پشاور کے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں تمام ڈی پی اوز، آر پی اوز اور دیگر متعلقہ یونٹس کے سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے تمام اہلکار سی پی او میں داخل ہونے سے قبل تحریری اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریری اجازت نامے میں اہلکار کے آنے کا مقصد اور آمد کا وقت لازمی درج ہونا چاہیے۔ بغیر اجازت کے داخلہ مستقبل میں ممنوع ہوگا، اور اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام پولیس کی داخلی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور غیر ضروری آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز کے مطابق متعلقہ افسران کی جانب سے اجازت دینے کے بعد ہی اہلکار دفتر میں داخل ہو سکیں گے۔

اس اقدام سے پولیس اسٹیشنز اور سینٹرل پولیس آفس میں داخلی نظم و نسق میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ اہلکاروں کے لیے لازمی ہدایات کی پاسداری بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

Scroll to Top