لاہور سے تعلق رکھنے والے سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڈنی حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
نوید اکرم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بعض میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق ان کی تصویر کو بونڈی بیچ حملے کے مبینہ ملزم کے طور پر شیئر کیا، جس سے نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہلِ خانہ کی بھی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔
نوید اکرم نے کیمرے کے سامنے اپنی شناخت واضح کی اور کہا کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور سڈنی میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ ایسے بے بنیاد پروپیگینڈے پر بھروسہ نہ کیا جائے اور حقائق کی تصدیق کے بغیر کسی پر الزامات نہ لگائے جائیں۔
واضح رہے سڈنی میں حالیہ ہولناک حملے کے بعد اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یروشلم پوسٹ کا جھوٹ پکڑا گیا، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناکام، نوید اکرم افغانی نژاد نکلا
آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی تاہم بعض غیر ملکی میڈیا نے شیخ نوید نامی نوجوان کی تصویر دکھا کر غلط معلومات پھیلانا شروع کر دیا۔





