اسٹریلیا کے شہر سڈنی میں حالیہ ہولناک حملے کے بعد اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی تاہم بعض غیر ملکی میڈیا نے شیخ نوید نامی نوجوان کی تصویر دکھا کر غلط معلومات پھیلانا شروع کر دیا۔
شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تصویر غلط طور پر حملہ آور کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس جھوٹ پر یقین نہ کریں۔
شیخ نوید نے صارفین سے کہا کہ وہ اس قسم کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور سچائی کی جانچ خود کریں تاکہ غلط معلومات سے عوام کو گمراہ نہ کیا جا سکے۔
اسرائیلی اخبار یروسلم پوسٹ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے ایک نوید اکرم کی لنکڈن پروفائل شیئر کی، جسے بعد میں جھوٹا اور گمراہ کن پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جس نوید اکرم کو جروسلم پوسٹ نے نشانہ بنایا اس نے 2016 میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔
پاکستان میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے وقت عام طور پر طالب علم کی عمر 24 سے 25 سال ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی بونڈائی بیچ پر فائرنگ، نیو ساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے سوشل میڈیا پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
اگر کوئی 2016 میں ڈگری حاصل کر چکا ہے تو 2025 میں اس کی عمر کم از کم 35 سے 37 سال ہونی چاہیے نہ کہ نوجوان کی طرح دکھائی دے۔
مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یروسلم پوسٹ جس نوید اکرم کو لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا تھا وہ اصل میں اس حملے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔





