وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 دن کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں منفی رجحان اختیار کر چکی ہیں جس کے اثرات ملکی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کی توقع ہے۔
16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے آئندہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 0.36 روپے کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11.85 روپے تک نمایاں کمی متوقع ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی صنعتی شعبے، زراعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے لیے خاصی فائدہ مند ہو سکتی ہے، کیونکہ ڈیزل کا براہِ راست تعلق پیداواری لاگت اور مال برداری سے ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی عوامی توقعات کے مطابق نہیں تاہم اسے بھی مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
واضح رہے کہ آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتیں وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد طے ہوں گی۔





