سڈنی حملے کا بھانڈا پھوٹ گیا! بھارتی دہشتگرد ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظرعام پر آ گیا

سڈنی حملے کا بھانڈا پھوٹ گیا! بھارتی دہشتگرد ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظرعام پر آ گیا

سڈنی حملے میں ملوث بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظرعام پر آ گیا ہے، جس سے حملے کی اصل حقیقت اور بین الاقوامی سطح پر پھیلائی گئی گمراہ کن معلومات کی پرانی کہانی دوبارہ سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی ایمبیسی نے 24 فروری 2022 کو دس سال کی مدت کے لیے جاری کیا تھا۔ ابتدائی دنوں سے بھارتی ایمبیسی کو حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم بھارتی حکام نے جان بوجھ کر اس حقیقت کو چھپایا اور اپنے میڈیا کو پاکستان پر الزام تراشی کے لیے وقت دیا۔ سڈنی حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔

بین الاقوامی جریدے ’’دی گارڈین‘‘ کے مطابق، آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے دو اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ یہ اقدام ایک ایسے نیٹ ورک کے خلاف کیا گیا جو آسٹریلوی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ’’جاسوسوں کا گٹھ جوڑ‘‘ تھا۔ ان اہلکاروں کے ذریعے آسٹریلیا میں مقیم بھارتی افراد کی پروفائلنگ بھی کی جا رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق، سڈنی حملے میں ملوث دونوں دہشت گرد بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک ہو سکتے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حملہ ایک بین الاقوامی دہشت گردانہ منصوبے کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل دہشت گرد ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر بھی کیا تھا، جس سے اس کی عالمی سطح پر سرگرمیوں کا پتہ چلتا ہے۔

یہ انکشاف پاکستان اور عالمی سطح پر سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے، کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردانہ حملے اور پروپیگنڈا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی کوششیں بین الاقوامی سطح پر انجام دی جاتی ہیں۔

Scroll to Top