بھارتی غذائی مصنوعات میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف، یورپی یونین نے تہکہ خیز رپورٹ جاری کردی

بھارتی غذائی مصنوعات میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف، یورپی یونین نے تہکہ خیز رپورٹ جاری کردی۔

یورپی یونین کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں 527 بھارتی غذائی مصنوعات میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایتھائلین آکسائیڈ نامی ایک خطرناک کیمیکل، جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے، بھارتی مصنوعات میں بار بار پایا گیا ہے۔

اس کی موجودگی کی وجہ سے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بھارتی مصنوعات پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایتھائلین آکسائیڈ 525 غذائی مصنوعات اور 2 فیڈ مصنوعات میں پایا گیا،  بھارت کو 332 مصنوعات کے لیے واحد ملک کے طور پر شناخت کیا گیا جبکہ باقی مصنوعات میں دوسرے ممالک بھی شامل تھے جہاں یہ کیمیکل پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے پاکستان مخالف متنازع فلم کا پول کھول دیا

یورپی یونین نے ایتھائلین آکسائیڈ کی حد 0.1 ملی گرام فی کلوگرام مقرر کی ہے، کیونکہ اس کے زہریلے اثرات اور اس کے ٹوٹنے والے پروڈکٹس صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

بھارتی سپائس بورڈ کی ستمبر 2021 کی ایڈوائزری کے باوجود، جس میں برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی جانچ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، 2022 اور 2023 میں 121 آلودہ مصنوعات کی دریافت اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ بھارتی مصنوعات ابھی تک مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

ایوریسٹ اسپائس مکس پروڈکٹ کے بارے میں سنگاپور اور ہانگ کانگ کی جانب سے معیار پر تشویش کے بعد ایوریسٹ فوڈ پروڈکٹس نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی تمام مصنوعات محفوظ اور اعلی معیار کی ہیں۔

Scroll to Top