سندھ میں آج سے سرگرمیوں کا آغاز، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا مصروف شیڈول جاری

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی آج سے اپنے چار روزہ دورے پر سندھ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں عوامی، سیاسی اور میڈیا ملاقاتوں میں حصہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج صبح 11 بجے کراچی پہنچیں گے اور دوپہر 12 بجے انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

بعد ازاں شام ساڑھے 4 بجے وہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ رات 10 بجے ان کی ملاقات اسیران سے بھی متوقع ہے۔

شیڈول کے مطابق ہفتہ 10 جنوری کو وزیراعلیٰ کراچی سے حیدرآباد کے لیے ریلی کی قیادت کریں گے اور حیدرآباد میں وکلا، صحافیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے خطاب کریں گے۔

اسی دن وہ خواتین ونگ، پارٹی کنونشن اور سٹریٹ موومنٹس کی قیادت بھی کریں گے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ بار اور پریس کلب سے بھی ان کا خطاب طے ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 10 جنوری کی شب کراچی واپس آئیں گے، اور اتوار 11 جنوری کو مزار قائد پر حاضری دیں گے اور عوامی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ٹک ٹاک کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

اس دن کراچی میں وہ تاجر تنظیموں اور وکلا سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

پیر 12 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ سے متوقع ہے، اور اس دوران وہ سندھ ہائی کورٹ بار سے بھی خطاب کریں گے۔

دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پیر کی دوپہر کراچی سے پشاور واپس روانہ ہوں گے۔

Scroll to Top