پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل طے ہو گیا ہے، پاکستان پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
اس حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں اور ملک کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپریل میں قازقستان میں 24 سے 30 اپریل تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی انڈر 16 ٹیم بھی حصہ لے گی، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مد مقابل قازقستان، روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں ہوں گی۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے کھیل سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا
یہ تاریخی اقدام پاکستان فٹبال کے لیے نہ صرف عالمی سطح پر پہچان کا باعث بنے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور مہارت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔





