عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 883 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 659 کی سطح پر بند ہوا۔
ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 922 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 620 کی سطح تک بھی گر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
ہنڈریڈ انڈیکس میں 637 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح تک بھی ٹریڈ کرتا رہا۔





