علیمہ خان کاوزیراعلی سہیل آفریدی کے حوالے سےبڑا بیان

سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہیں،علیمہ خان

شیرازی احمد شیرازی

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہیں، یہ نئی سیاست ہے اور پرانی سیاست کو نوجوانوں نے دفن کر دیا ہے۔ نئی نسل کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، اللہ انہیں ہمت دے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گورکھپور فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک دھوکہ تھا کہ کراچی میں بہت خوف ہےحالانکہ کراچی میں بالکل خوف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چھوٹے سے چھوٹا افسر بھی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے نہیں چلتا جبکہ سہیل آفریدی نے گاڑی کے اوپر بیٹھ کر سارا وقت گزارا جس کا مطلب ہے کہ کراچی کے لوگ پرامن ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق سہیل آفریدی کراچی کے خوف کے بت توڑ کر آئے ہیں، وہ چھوٹی موٹی بات نہیں کر کے آئے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ :تحصیل خار میں افسوسناک واقعہ

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے دلیر نوجوان اگر پاکستان کے سیاستدان ہوں تو ملک کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بانی ہیں اور انہوں نے جو پیغامات بھیجے وہ ایکس پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سارا پاکستان سیاستدان بن چکا ہے، ہر پاکستانی یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہمارے ججز کون ہیں، ہمارے سیاستدان کون ہیں اور وہ ملک کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بن چکا ہے اور عوام فیصلہ کرتی ہے کہ کس سمت میں جانا ہے۔

علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کیا سسٹم ہے، کیا وہ کمپنیاں ہیں، کیا ان کی شیئر ہولڈنگ ہے؟

انہوں نے کہاکہ بانی کی رہائی کے لیے جو کرنا پڑا وہ ہم کریں گے۔

Scroll to Top