وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی بغیر کسی اضافے یا کمی کے 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





