دیربالا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

دیربالا کے میدانی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،

 جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، عشیری درہ، لواری ٹاپ، لواری ٹنل، ڈوگدرہ اور کیر درہ میں رات گئے برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ یہ برفباری علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مغربی ہواؤں کا سلسلہ، بارش اور سرد موسم کی پیشگوئی

یاد رہے کہ اس سال موسم سرما میں بروقت برفباری نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا رہی تھی، تاہم تازہ برفباری سے ان کی پریشانیوں میں کمی آئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top