ہارٹ اٹیک دنیا بھر میں ایک اہم صحت کا مسئلہ ہے، اور ہر سال لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔
خوش قسمتی سے دل کے دورے کی ابتدائی علامات اکثر پہلے ہی ظاہر ہو جاتی ہیں، اور اگر انہیں بروقت پہچان لیا جائے تو دل کو شدید نقصان پہنچنے سے پہلے علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
ماہرینِ کارڈیالوجسٹ کے مطابق دل کے دورے کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ابتدائی شناخت کے ذریعے فوری علاج ممکن ہے، جو زیادہ شدید دل کے دورے سے بچا سکتا ہے۔
دل کے دورے کی عام ابتدائی علامات
ابتدائی علامات ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں اور چند دنوں یا ہفتوں کے دوران شدت اختیار کر سکتی ہیں:
سینے میں بھاری پن یا دباؤ
ایک یا دونوں بازوؤں میں درد یا بے آرامی
جبڑے میں درد
شدید تھکاوٹ یا کمزوری
بے چینی یا اضطراب
متلی یا الٹی جیسا احساس
پیٹھ کے اوپری حصے میں درد
سانس لینے میں دشواری
سینے میں جلن، دباؤ، درد یا سکڑن
یہ بھی پڑھیں : روزانہ انڈے کھانے سے جسم پر حیران کن اثرات
مرد و خواتین میں فرق
مرد: درد یا سنسناہٹ اکثر سینے کے بائیں جانب یا بائیں بازو میں محسوس ہوتی ہے۔
خواتین: درد یا سنسناہٹ دائیں جانب، گردن، جبڑے یا پیٹھ تک پھیل سکتی ہے۔ اکثر شدید تھکن، چکر آنا یا متلی بھی سامنے آتی ہے۔ بعض اوقات خواتین علامات کو معدے کی خرابی یا فلو سمجھ لیتی ہیں۔
فوری اقدامات
ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران دل کے تقریباً 85حصے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے فوری ایکشن ضروری ہے:
دل کے دورے کی علامات پر فوری توجہ دیں
شک کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں
ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز اسپتال پہنچنے سے قبل ابتدائی علاج شروع کر سکتے ہیں
ہارٹ اٹیک کے خطرات اور عوامل
دل کے دورے کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل میں شامل ہیں:
سینے میں بار بار درد، دباؤ یا جلن
خاندانی تاریخ میں دل کی بیماری
ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، سست طرزِ زندگی
یہ بھی پڑھیں : چھوٹے اشارے، بڑا خطرہ: پھیپھڑوں کے کینسر کی چھپی ہوئی علامت
تمباکو نوشی
ذیابیطس یا دیگر میٹابولک بیماریاں
خواتین میں: پیدائشی پیچیدگیاں، پری ایکلیمپسیا، حمل کے دوران ذیابیطس
ہارٹ اٹیک میں کیا ہوتا ہے؟
دل خون کو جسم کے تمام حصوں تک پمپ کرتا ہے، جس کے لیے کورونری شریانوں کے ذریعے آکسیجن سے بھرپور خون درکار ہوتا ہے۔ اگر یہ خون کی فراہمی متاثر ہو تو دل کے پٹھے کو نقصان پہنچتا ہے، جسے مایوکارڈیل انفارکشن یا دل کا دورہ کہتے ہیں۔
شریانوں میں کولیسٹرول کے جمع ہونے (Atherosclerosis) یا خون کے لوتھڑوں (Blood Clots) کی وجہ سے دل کے دورے یا فالج (Stroke) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کی ہدایت: اگر سینے میں دباؤ، بازو یا جبڑے میں درد، شدید تھکن، سانس لینے میں دشواری یا متلی محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ابتدائی پہچان اور بروقت علاج زندگی بچا سکتا ہے۔





