خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت خیبر پختونخوا  نے تمام صوبائی  سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور   ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔

دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کے وہ اس ضمن میں اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تا کہ تمام سرکاری ملازمین  بروقت مطلع ہوں اور وقت پراپنی درخواستیں دستک ایپلیکیشن پر آن لائن جمع کر سکیں۔

ایپ پردرخواست فارم دستیاب ہیں جسے پلے سٹور، ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیل اور آن لائن فارم کا لنک ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور کے پی آئی ٹی بی کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کو تنخواہ مل گئی
Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top