پی ٹی آئی پشاور: اندرونی اختلافات پر کئی عہدیداران مستعفی

شاہد جان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور میں اندورنی اختلافات کے باعث کئی عہدیداران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ضلع کابینہ کے رکن زاہد گل اور ملک خالد نے اپنی نشستوں سے استعفیٰ پیش کیا۔

تحصیل متھرا کے جنرل سیکرٹری ظفر خان نے بھی پارٹی صدر عرفان سلیم کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ظفر خان نے صدارت کے عہدے کی رسہ کشی کے باعث یہ اقدام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ اور اڈیالہ دھرنے کی ناکامی، شیخ وقاص اکرم کی لیک آڈیو نے اندرونی کہانی بے نقاب کر دی

جنرل سیکرٹری کی خواہش تھی کہ وہ تحصیل متھرا کا صدر بنیں تاہم صدر کے لیے کسی اور نام کے اعلان کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع پشاور کابینہ کے دو دیگر اراکین نے بھی بغیر مشاورت کے تحصیل متھرا کے نئے صدر کے اعلان کے بعد استعفیٰ پیش کر دیا۔

Scroll to Top