خیبرپختونخوا میں دو سینئر پولیس افسران کے تبادلے

خیبر پختونخوا پولیس نے دو سینئر افسران کے فوری تبادلے اور تقرری کا حکم دیا ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رشیم جہانگیرجو نوشتہ میں ایکٹنگ ایس پی (انویسٹی گیشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں کو ایس پی فقیرآباد سٹی پولیس پشاور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

محمد ارشد خان جو پہلے ایکٹنگ ایس پی فقیرآباد پشاور تھےکو ایکٹنگ ایس پی آپریشنز کرک کے طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں افسران اپنی موجودہ تنخواہ اور گریڈ پر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلے فوری طور پر نافذ ہوں گے۔

Scroll to Top