ایران نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی، امریکا کے ساتھ بات چیت سے صاف انکار

ایران نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی، امریکا کے ساتھ بات چیت سے صاف انکار

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کسی بھی بات چیت سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری اور بحران میں دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش حقیقت پسندانہ نہیں اور ایران اپنے موقف پر قائم ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے نئے رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں اور دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی امریکا سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر ایران و امریکا کے درمیان تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Scroll to Top