خیبرپختونخوا میں مذید سینئر افسران کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر سمیت 7 افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

اس حوالے سے محکمہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے پی ایم ایس فدالکریم ڈائریکٹر جنرل سپیشل پرپز کیلاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی چترال لگایا گیاہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے فواد خٹک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر تعینات کیا گیاہے۔

اس طرح گریڈ 18 کے خرم رحمان کی خدمات لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں تاکہ ان کی تعیناتی بطور ڈائریکٹر انفورسمنٹ لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جاسکے۔

اعلامیہ کےمطابق اسی طرح گریڈ 18 کے پی ایم ایس شکیل اکبر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر لگایاگیاہے ، ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے پی ایم ایس جواد علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈی آئی خان تعینات کیاگیاہے جبکہ عدنان جمیل کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا لگایا گیاہے۔

اس طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے پی ایم ایس نور عالم خان کو ایڈیشنل کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سوات تعینات کیا گیاہے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top