پشاور: آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پشاور: آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک اضافے نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے تک جا پہنچی ہے ۔

اس طرح فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب 2600 روپے کے بجائے 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے مجموعی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق طلب اور رسد کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق نے قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے جس کے اثرات براہِ راست عام صارفین کی جیب پر پڑ رہے ہیں۔

Scroll to Top