بھارتی آبدوز کا ایرانی جہاز پر مبینہ حملہ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایرانی بحریہ کا ایک فریگیٹ آئی آر آئی ایس ڈینا بھارتی آبدوزکے مبینہ حملے کے بعد سمندر میں ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ بھارتی سب میرین کے حملے کا نتیجہ ہے جس نے ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا تاہم سری لنکن حکومت نے فی الحال اس حملے کی حتمی وجہ یا کسی ملک کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔

سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمنٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بحریہ کو بدھ کی صبح گال کے ساحل سے دور سمندر میں جہاز کی جانب سے ہنگامی کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس بدقسمت بحری جہاز پر عملے کے تقریباً ایک سو اسی ارکان سوار تھے۔ سری لنکن حکام نے اب تک بتیس افراد کو بحفاظت نکال کر گال کے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم عملے کے ایک سو ایک ارکان تاحال لاپتہ ہیں جن کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے سری لنکن بحریہ کے جہاز اور طیارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا اور بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایرانی جہاز کو کسی آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم سری لنکن حکومت نے فی الحال اس حملے کی حتمی وجہ یا کسی ملک کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مذکورہ ایرانی جہاز بھارت میں ہونے والی کثیر الملکی بحری مشقوں میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا۔

سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت امدادی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مزید افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top