سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ ،ایم سی سی کا اہم بیان سامنے آگیا

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر کرکٹ قوانین کے نگہبان ادارے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔

شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

ایم سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مروجہ قوانین کے تحت سلمان علی آغا واضح طور پر آؤٹ تھے کیونکہ جس وقت انہیں رن آؤٹ کیا گیا وہ کریز سے باہر موجود تھے اور گیند اب بھی ڈیڈ نہیں ہوئی تھی بلکہ کھیل کا حصہ تھی۔

ادارے نے مزید وضاحت کی کہ کھیل کے دوران کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند کو ہاتھ سے اٹھانے یا پکڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا کے اس رن آؤٹ پر سوشل میڈیا اور ماہرینِ کرکٹ کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی تھیں، تاہم ایم سی سی کی اس وضاحت کے بعد قانونی طور پر اس معاملے کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

Scroll to Top