خیبر پختونخوا حکومت کا ایندھن بچانے کے لیے بڑا فیصلہ، ملازمین اور تعلیمی اداروں کے لیے نئے احکامات جاری

کاشف الدین سید

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایندھن کی بچت اور ذمہ دارانہ حکومتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے چند اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں جن کا مقصد موجودہ حالات میں وسائل کا ضیاع روکنا ہے۔

ان نئے فیصلوں کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو مکمل طور پرورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام کرنے کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے یہ فیصلہ ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا یا اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک حالات میں بہتری نہیں آتی۔

دوسری جانب تعلیمی شعبے کے حوالے سے بھی اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے 24 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے تاہم ان چھٹیوں سے بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Scroll to Top