ایران فٹ بال فیڈریشن نے 2026 کے ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔
فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایرانی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں ایران نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکا میں کھیلنے کے حق میں نہیں ہے۔
مہدی تاج کا کہنا ہے کہ جب خود امریکی صدر ہمارے وہاں جانے کو ٹھیک نہیں سمجھتے، تو میچز کی میکسیکو منتقلی پر بات چیت ناگزیر ہے۔
دوسری جانب فیفا نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے ایران سمیت تمام رکن ممالک سے رابطے میں ہے۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لاجسٹک چیلنجز کے باعث فیفا کی جانب سے اس مطالبے کی منظوری کے امکانات کم ہیں۔





