اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کا پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ، شکایات پر کارروائی اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد نے آج فلائی اوور کے نیچے قائم پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا
موقع پر عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زائد قیمتوں، ذخیرہ اندوزی اور دیگر گرانفروشی کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ دکانداروں اور تاجروں کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ بعض خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی جاری رکھیں گی
کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ پرائس مانیٹرنگ ڈیسک سے رجوع کریں اور زائد قیمتوں یا گرانفروشی کی شکایات درج کروائیں۔





