سونے کی قیمت میں ملکی اور بین القوامی سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ملکی اور بین القوامی سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی کمی

پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں تاریخی اور ہوشربا کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی غیر معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 47 ہزار 380 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف رواں ماہ کے دوران اب تک فی تولہ سونا مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کریش کر گئی ہیں، جہاں بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 436 ڈالر نیچے آ گئی ہے۔

اس بڑی گراوٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 4 ہزار 250 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

Scroll to Top