جڑواں شہروں کی میٹرو بس اب کہاں تک چل رہی ہے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب یہ صرف صدر اسٹیشن سے پمز تک فعال رہے گی۔

میٹرو بس حکام نے بتایا کہ پمز سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل سفری انتظامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے سبب جڑواں شہروں میں دو دن کی مقامی تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top