صوابی، انکم سپورٹ دفتر میں فائرنگ، خاتون جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

صوابی میں مال لار جھانگیرہ روڈ پر واقع انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دفتر کے اندر پیش آیا جس میں ڈیوٹی پر موجود خاتون نشانہ بنیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خواجہ سرا شدید زخمی

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top