امریکا ایران مذاکرات! انڈونیشیا نے پاکستان میں ہونیوالے مذاکرات کو مثبت قدم قرار دیدیا

Pakistan SCO Summit 2026

انڈونیشیا نے پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خطے میں ایک مثبت اور ابتدائی پیش رفت قرار دیا ہے۔

انڈونیشین وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن و پائیدار حل کی طرف لے جانے کی ترغیب دیتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین کو زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ موجودہ حالات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انڈونیشین وزارتِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تمام فریقین کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کے عمل کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں جنہیں علاقائی امن کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top