علی بابا کی پاکستان میں انٹری، ایس ای سی پی نے ’’کوکوٹیک‘‘کو لائسنس جاری کر دیا

علی بابا کی پاکستان میں انٹری، ایس ای سی پی نے ’’کوکوٹیک‘‘کو لائسنس جاری کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

دنیا کی معروف ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ نے پاکستان کی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی کی ذیلی ادارہ “کوکو ٹیک پاکستان” کو نان بینکنگ فنانس کمپنی (NBFC) کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکو ٹیک پاکستان ملک میں “Buy Now, Pay Later” (بی این پی ایل) سروسز فراہم کرے گی، جس کے تحت صارفین ای کامرس پلیٹ فارمز سے اشیا آسان اقساط پر خرید سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد علی بابا گروپ کی جانب سے پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں، جسے ڈیجیٹل معیشت اور فِن ٹیک سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی حکام کے مطابق پاکستان کی بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارف مارکیٹ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے خاصی پرکشش ہے، اور اس اقدام سے ملک میں جدید مالیاتی خدمات کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین ایس ای سی پی کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، جبکہ مارکیٹ میں مقابلہ بڑھنے سے جدت اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔

ماہرین کے مطابق علی بابا گروپ کی پاکستان آمد سے نہ صرف آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں ای کامرس، ڈیجیٹل پیمنٹس اور فِن ٹیک انڈسٹری کو بھی نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top