فیلڈمارشل سیدعاصم منیر وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مصالحتی اور ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔

تہران آمد پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔وفد ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

Scroll to Top