پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنے کھیلے گئے 6 میچوں میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی اس سیزن میں اب تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ کوئٹہ نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیم صرف 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Scroll to Top