وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودیہ عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اپنے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جدہ ہوائی اڈے پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کچھ ہی دیر میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے بعد قطر اور ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ قطر میں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس فورم کے دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شریک ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جن کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

Scroll to Top