وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں سے ممکن ہوئی، جو قابلِ ستائش ہے۔
I welcome the announcement of a ceasefire in Lebanon, facilitated through bold and sagacious diplomatic efforts led by President Donald Trump, and express the hope that it will pave the way for sustainable peace.
Pakistan reaffirms its unwavering support for the sovereignty and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 17, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی اور کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے جنگ کیوں کرنی پڑی؟ ٹرمپ نے حیران کن وجہ بتا دی
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام مثبت اور تعمیری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔





