گورنر خیبرپختونخوا سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کی تعریف

پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں بدلتی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور تعمیری کردار کو سراہا، جین میریٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، سلامتی، معدنیات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ پائیدار ترقی کے لیے تکنیکی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے روابط جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی صدر ٹرمپ کی جراتمندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں سے ممکن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

گورنر خیرپختونخوا کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان شروع دن سے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل پر یقین رکھتا ہے۔

Scroll to Top