ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 12 فیصد سستا ہو کر 83 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 11 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔
اس اہم بحری گزرگاہ کی بحالی پر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی ہے اور سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اسپین کی مارکیٹوں میں 1 فیصد تک کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔





