سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں کل 18 اپریل کو ذوالقعد کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہی ںجس کے تحت یکم ذوالقعد 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان سپارکوکے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کی صبح 4 بج کر 52 منٹ پر ہوچکی ہے اور 18 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی جبکہ ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کا دورانیہ 81 منٹ تک ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے اسلامی مہینے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی مستند شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔





