امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں پاکستان کی قیادت کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “دو شاندار شخصیات” قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے آج کے دن کو پوری دنیا کے لیے ایک عظیم اور شاندار دن قرار دیا ہے
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے ایرانی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ایران نے اس اہم ترین بحری گزرگاہ کو تجارتی آمد و رفت کے لیے بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد سے تمام تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کا راستہ جنگ بندی کی بقیہ مدت تک مکمل طور پر کھلا رہے گا تاہم تمام جہازوں کو ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مقرر کردہ مربوط روٹ کی پیروی کرنا ہوگی۔





