پاکستان نے دفاعی شعبے میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے فضا میں ہی ڈرون مار گرانے کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ اہم سنگ میل جہلم میں واقع ٹِلّہ فائرنگ رینج میں عبور کیا گیا جہاں ایک نجی کمپنی کے تیار کردہ جدیدایئر ڈیفنس نے ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار اور فضائی حدود کے تحفظ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔





