کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پوری ٹیم 19.5 اوورز میں محض 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ 33 اور اسامہ میر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17 اور سکندر رضا 15 رنز بنا سکے۔ کوئٹہ کے بولرز جہانداد خان اور عثمان طارق نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
135 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ کپتان رائلی روسو 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
اس فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔





