کامران بنگش نے عمران خان کی رہائی پر پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کر دی

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کامران بنگش نے پارٹی کے اندر عمران خان کی رہائی کے معاملے پر اختلافات کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اس معاملے پر دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ تحریک کو مزید تیز کرنے کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا گروپ محتاط حکمتِ عملی اختیار کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ ناراضگیاں بھی موجود ہیں، تاہم یہ کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں بلکہ محض اختلافِ رائے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مردان جلسہ تاریخ رقم کرے گا؟ جلسے سے قبل چچا نورالدین کا اہم بیان سامنے آگیا

کامران بنگش نے کہا ایسے اختلافات سیاسی جماعتوں میں ہوتے رہتے ہیں اور انہیں پارٹی کے اندر ہی حل کر لیا جائے گا۔

کامران بنگش نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

Scroll to Top