پاکستان سپر لیگ الیون کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 208 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جوش فلپ نے 44 اور اویس ظفر نے 36 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔
آخر میں محمد عمران نے صرف 8 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 : راولپنڈیز مسلسل ساتویں بار ناکام، قلندرز نے کامیابی حاصل کرلی
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 8 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں، جس سے ایونٹ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب آج پی ایس ایل میں ایک اور اہم مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔





