پی ٹی آئی کے مردان جلسے میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال

مردان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران سرکاری گاڑیوں کے مبینہ بے دریغ استعمال کیا جانے لگا ۔

ذرائع اور بعض مقامی مبصرین کے مطابق جلسے کے دوران متعدد ایسی گاڑیاں دیکھی گئیں جنہیں سرکاری ملکیت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے ان الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ابھی جلسہ شروع بھی نہیں ہوا اور کارکن جلسہ گاہ سے مایوس ہوکر جانے لگے

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری وسائل کے استعمال کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ معاملہ انتظامی اور قانونی طور پر توجہ طلب ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top