پی ایس ایل 11،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 208 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ جوش فلپ 44 رنز اور اویس ظفر 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آخری اوورز میں محمد عمران نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 8 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مزید مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 : راولپنڈیز مسلسل ساتویں بار ناکام، قلندرز نے کامیابی حاصل کرلی

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس فتح کے بعد ملتان سلطانز کے پوائنٹس کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس برقرار ہیں۔

Scroll to Top