پاکستان کسٹمز کا سلور سویپ کیس، مزید افسران معطل، کوئٹہ میں نئی ٹیم تعینات کر دی گئی

پاکستان کسٹمز نے سلور سویپ کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے اضافی افسران کو معطل کر دیا ہے اور کوئٹہ میں نئی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 13 اپریل 2026 کی پریس ریلیز کے تسلسل میں کیس کی مزید چھان بین کے دوران غفلت، بدعنوانی اور ناقص کارکردگی سے متعلق اضافی شواہد سامنے آئے ہیں۔

BS-20، BS-18 اور BS-17 کے ایک ایک افسر سمیت BS-16 کے تین افسران کو معطل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی فوجداری تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف 13 اپریل 2026 کے ایف آئی آر نمبر 01 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر متحرک، پشاور میں سمگل شدہ سگریٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متوقع

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں شناخت کیے گئے تمام فائدہ اٹھانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ میں تین نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ادارے کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top