ہم نے آپ کو مزاحمت کے لیے لائے تھے، لیکن آپ سب سے بڑے ڈرامے باز نکلے، پی ٹی آئی کارکن سہیل آفریدی پر برس پڑے

پی ٹی آئی کارکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر برس پڑے کہا ہم نے آپ کو مزاحمت کے لیے لایا تھا، لیکن آپ سب سے بڑے ڈرامے باز نکلے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک کارکن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیان میں کارکن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو مزاحمت کے لیے لایا گیا تھا تاہم وہ توقعات پر پورا نہیں اترے۔

کارکن نے وزیراعلیٰ کو ڈرامہ باز قرار دیتے ہوئے ان پر مزید الزامات بھی عائد کیے،

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عمران خان کی رہائی سے متعلق بیانات کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے پر مایوسی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ اور احتجاج کی ڈیڈ لائن سے متعلق مسلسل بات کی جاتی رہی، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Scroll to Top